۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزہ/ مبلغین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مبلغین غدیری فکر اور حسینی جذبے کو معاشرے میں عام کریں۔ معاشرے کی فکری اور عملی مشکلات کا حل اسی فکر و جذبے میں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ادارہ الباقر کے شعبۂ تبلیغات کے ذیلی شعبہ "مجلسِ علما امامیہ پاکستان" کے زیر اہتمام مبلغین امامیہ کے مرکزی اجتماع بعنوان غدیر و عاشورا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ الباقر کے مؤسس و بانی اور مجلس علماء امامیہ کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ مبلغین کا ایک اہم فریضہ یہ ہے کہ وہ معاشرے میں غدیری فکر اور حسینی جذبے کو عام کریں، کیونکہ معاشرے کے بہت سی فکری و عملی مشکلات کا حل اسی فکر اور جذبے سے ممکن ہے۔

مبلغین کو غدیری فکر اور حسینی جذبے کو معاشرے میں عام کرنا چاہیئے، ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

مجلسِ علما امامیہ کی تاسیس کے 11 سال مکمل ہونے پر منعقدہ اس مرکزی اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے کہ معاشرہ سازی کے لیے غدیری فکر کے ساتھ کربلائی افکار کو مؤثر انداز سے بیان کریں، اس اہم ترین فریضہ کی ادائیگی کے لیے سب سے پہلے ہم سب کو چاہیئے کہ جو تبلیغات اور ترویج دین کے کام سے مربوط ہیں وہ احسن تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں۔

سربراہ مجلسِ علماء امامیہ نے مزید کہا کہ مبلغین کو چاہئے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ انداز میں غدیر و عاشورا کی فکر سے معاشرے کو روشناس کروائیں، تاکہ معاشرے کے فکری ارتقاء میں مدد مل سکے۔

یاد رہے کہ مجلسِ علماء امامیہ پاکستان بین الاقوامی ادارہ الباقر کا شعبۂ تبلیغات ہے جو مبلغین امامیہ کی استعداد افزائی اور باہمی ارتباط و انسجام کے لیے کام کرتا ہے۔ مجلس علماء امامیہ سال بھر ضلعی، علاقائی اور مرکزی سطح پر مبلغین امامیہ کے لیے فکری علمی و تربیتی پروگرام منعقد کرتا ہے جن سے سینکڑوں مبلغین و آئمہ جمعہ والجماعت استفادہ کرتے ہیں۔

مبلغین کو غدیری فکر اور حسینی جذبے کو معاشرے میں عام کرنا چاہیئے، ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

مبلغین کو غدیری فکر اور حسینی جذبے کو معاشرے میں عام کرنا چاہیئے، ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .